لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو ٹیم سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔
قومی کرکٹر حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی باؤلنگ کا جائزہ لیا اور انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دیا۔
پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دئیے جانے کے بعد حارث رؤف نے باؤلنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کو ایشیا کپ کے میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا ہوا، انہیں بھارت کےخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کی صورت اختیار کرنے والا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔