ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہیں دہرائیں گے: بابر اعظم

ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہیں دہرائیں گے: بابر اعظم

اجلاس میں کپتان بابر اعظم سمیت تمام کوچز نے شرکت کی، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈ کپ میں نہیں دہرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم باصلاحیت ہے، یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ جائزہ اجلاس مثبت رہا، کھلاڑیوں سمیت تمام متعلقہ افراد کو غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔