ملک کیلئے ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بننا ناقابل بیان احساس ہے:حسن علی

Published On 22 September,2023 05:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ملک کیلئے ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل ہونا ناقابل بیان احساس ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں شمولیت پر فاسٹ بولر حسن علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ   شکر الحمدللہ! اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کے قابل ہونا ایک ناقابل بیان احساس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں پاکستان کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا،حسن علی کا کہنا تھا کہ میرے مداحوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، براہ کرم مجھے اور ہماری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔