آفریدی نے بابر اعظم کو ورلڈ کپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دے دیا

آفریدی نے بابر اعظم کو ورلڈ کپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دے دیا

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، جو ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کپتان کی پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ باڈی لینگویج ہونی چاہیے۔

انہوں نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز سے قبل بابراعظم کو مشورہ دیا کہ آپکو دباؤ سے نمٹنا ہوگا کیونکہ سب سے اہم چیز دباؤ کو سنبھالنا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ کے اندر اور باہر یہ نظر آنا چاہیے کہ بابر اعظم کے اپنے میچ ونر اور اہم کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جہاں انھیں ان سے گراؤنڈ پلان پر بات کرنی چاہیے۔