زیادہ سوچنا نہیں، وہی کریں جو ٹریننگ میں کرتے ہیں، بابر کا کھلاڑیوں سے مکالمہ

Published On 19 October,2023 01:44 pm

بنگلورو: (دنیا نیوز) کپتان بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مکالمے میں کہا ہے کہ میچ میں وہی کچھ کریں جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے چوتھے میچ سے قبل کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ کچھ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ لوگ یقین رکھیں اور میچ کو ایسے ہی کھیلیں جیسے ٹریننگ کرتے وقت کھیلتے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج چناسوامی سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ میں حصہ لے گی جبکہ کل بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف ایونٹ کا اپنا چوتھا میچ کھیلے گی۔