شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ 2023 میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ 2023 میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ 2023 میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں حاصل کیا۔

انہوں نے بنگلورو سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے سپنر مچ سینٹنر نے بھی نیدرلینڈز کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں تاہم انہوں نے 59 رنز دیے جبکہ شاہین نے 54 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے نمبر پر بھارتی بولر جسپرت بمرا کا نمبر ہے جنہوں نے افغانستان کے خلاف 39 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، چوتھی پوزیشن انگلش بولر ریس ٹوپلے کی ہے جنہوں نے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 43 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، پانچویں پوزیشن پر آسٹریلوی بولر ایڈم زمپا ہے جنہوں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 47 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔