ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست ٹیموں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کل ہوگا

Published On 21 October,2023 10:35 pm

دھرم شالا: (دنیا نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ٹیمیں بھارت اور نیوزی لینڈ کل دھرم شالا میں ایونٹ کا 21واں میچ کھیلیں گی۔

دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک چار، چار میچز کھیلے ہیں اور ان میں کامیابی حاصل کی ہے، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 22 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے دھرم شالا میں ان ایکشن ہوں گی۔

علاوہ ازیں ایونٹ کے آج 2 میچز ہوئے، پہلے میچ میں سری لنکا نے نیدر لینڈز کے خلاف 5 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 229 رنز شکست دی۔