شاہین ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے

شاہین ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے باؤلروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

پاکستانی باؤلر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل سٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کر دیا تھا۔

ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر ہیں۔