فخر نے ایک ہی ٹیم کیخلاف سال میں زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا

Published On 04 November,2023 05:17 pm

بنگلورو: (دنیا نیوز) پاکستانی بیٹر فخز زمان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک سال میں ایک ہی ٹیم کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے 63 گیندوں پر شاندار سنچری سکور کی، فخر زمان نے 2023ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 4 سنچریاں بنائی ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیسمنڈ ہینس، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ اور ویرات کوہلی بھی ایک سال میں ایک ٹیم کے خلاف 4، 4 سنچریاں بنا چکے ہیں۔