ورلڈ کپ : افغان فاسٹ باؤلر نوین الحق کا آسٹریلیا پر طنز

ورلڈ کپ : افغان فاسٹ باؤلر نوین الحق کا آسٹریلیا پر طنز

نوین الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 7 نومبر کو شیڈول میچ سے قبل سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری میں افغان باؤلر نوین الحق نے لکھا کہ آسٹریلیا نے باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کیا اب ورلڈ کپ میں کرکٹ آسٹریلیا کا اسٹینڈ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

انہوں نے آسٹریلوی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹینڈرڈ ہیومن رائٹس یا 2 پوائنٹس۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ سال افغانستان کے ساتھ ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کا کہہ کر باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔