ورلڈ کپ: کوہلی نے پاک نیوزی لینڈ میچ ’سیلون‘ میں دیکھا

ورلڈ کپ: کوہلی نے پاک نیوزی لینڈ میچ ’سیلون‘ میں دیکھا

آئی سی سی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ویرات کوہلی کو بال کٹواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی کوہلی موبائل پر پاکستان کا میچ بھی دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی آج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ وہ آج جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈکپ میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی سالگرہ کو یادگار بنائیں۔