ورلڈ کپ 2023ء: نیدر لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

ورلڈ کپ 2023ء: نیدر لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر پونے کے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں 7 میچز کھیل کر صرف ایک میں ہی کامیاب ہو پائی اور 6 میں ناکام رہی ہے جبکہ نیدر لینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی جن میں سے 2 میں کامیاب اور 5 میں ناکام رہی ہے۔