بنگلورو: (ویب ڈیسک) بھارتی لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں ویرات کوہلی نے بھی بولنگ کرائی۔
میچ کے 25 ویں اوور میں انہوں نے نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈروڈز کو وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر اپنے ورلڈ کپ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کرلی۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 12, 2023
اس موقع پر انکی اہلیہ معروف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھیں جو اپنے شوہر کو وکٹ ملنے پر خوشی سے نہال نظر آئیں۔
— Rajiv (@Rajiv1841) November 12, 2023