نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بننے کیلئے کلیئرنس دے دی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بننے کیلئے کلیئرنس دے دی

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کاحصہ رہیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سابق کرکٹر کو چیف سلیکٹر بننے کا کنٹریکٹ بجھوائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئے ٹیم مینجر کے تقرر کا بھی فیصلہ کیا ہے، ریحان الحق کی جگہ سابق ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔

نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ سٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔