نگران وزیراعظم کی آسٹریلوی ٹیم کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد

نگران وزیراعظم کی آسٹریلوی ٹیم کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عالمی کپ جیتنے پر آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹریوس ہیڈ نے ناقابل یقین اننگز کھیلی، بھارتی ٹیم نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔