لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2023 کا اعلان کر دیا گیا۔
میگا ایونٹ کے فائنل کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجہ ، جسپریت بمراہ اور محمد شامی شامل ہیں۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 2 آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل، ایڈم زیمپا، ایک کیوی کھلاڑی ڈیرل مچل، ایک سری لنکن کھلاڑی دلشان مدوشنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک بھی شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کوئٹزی کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ کی جیوری میں آئن بشپ، کاس نائیڈو، شین واٹسن، آئی سی سی کے جی ایم وسیم خان اور سنیل ویدیا شامل تھے۔