دورہ آسٹریلیا میں نسیم شاہ کی عدم موجودگی ، عمر گل کا ردعمل سامنے آگیا

Published On 23 November,2023 11:13 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں نسیم شاہ کی عدم موجودگی پر عمر گل نے ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاہینوں کے باؤلنگ کوچ عمر گل کا کہنا تھاکہ امید ہے آسٹریلیا میں اچھے نتائج دیں گے، نسیم شاہ کا ری ہیب جاری ہے، آسٹریلیا کے دورے میں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کافی تجربہ کار ہے، کیمپ میں 4 مختلف پچز پر پریکٹس کریں گے، آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہوتی ہیں جس کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں لمبے سپیل کروانا معمول کی بات ہے، لمبے اسپیل کروانے سے متعلق حکمتِ عملی تیار کی ہے، باولنگ میں ہمیشہ بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔