لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور انہیں بگ بیش لیگ کا این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کے علاوہ بگ بیش لیگ کے این او سی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کیلئے حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا جو چند روز بعد 7 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اس متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا تاہم معاملہ زیر غور ہے۔