لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق میلبرن ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان ٹیم کا حصہ ہوں گے، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 25, 2023
کپتان شان مسعود، امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی ٹیم کا حصہ ہیں۔
میرحمزہ، عامر جمال اور ساجد خان بھی 12 رکنی ٹیم میں شامل ہیں، فائنل الیون کا اعلان کل کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔