عثمان خان نے یو اے ای کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا

عثمان خان نے یو اے ای کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا

پی سی بی نے عثمان خان کو کاکول میں جاری فٹنس کیمپ کا حصہ بنایا ہے، انہوں نے پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی جانب سے عمدہ پرفارم کیا۔

عثمان خان نے 2 سنچریوں اور 2 ہی نصف سنچریوں کی مدد سے 430 رنز بنا کر بیٹرز میں دوسرے نمبر پر رہے، اس کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان نے گزشتہ روز امارات کرکٹ بورڈ کو اپنا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا، اس میں انہیں پی سی بی سے بھی قانونی مشاورت ملی، وہ اب مکمل طور پر پاکستان کرکٹ میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔