بطور کھلاڑی فرض ہے اپنے کپتان کی حمایت کروں: شاہین آفریدی

بطور کھلاڑی فرض ہے اپنے کپتان کی حمایت کروں: شاہین آفریدی

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزازکی بات تھی، ہمیشہ ان یادوں اورمواقع کو یاد رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنےکپتان بابراعظم کی حمایت کروں، میں بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں، میدان کے اندراورباہرکپتان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔

شاہین شاہ آفریدی کامزید کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہیں، ہمارا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مدد کرنا ہے۔