شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولر کو ورلڈکپ سے قبل آرام دینا چاہتی ہے۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہیں، مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی سپیڈ کم ہو گئی ہے، سلیکشن کمیٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے۔