پہلے بابر اور اب شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط ہے: مصباح

Published On 04 April,2024 09:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو جس طرح کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ تھا اور اب شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ بھی غلط ہے۔

مصباح الحق نے کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے کپتانی تبدیل ہوتی ہے وہ کھلاڑیوں کے لیے بڑی ناگوار چیز ہوتی ہے، اس کا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو جس طرح کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ تھا اور اب شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی کا فیصلہ بھی غلط ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دونوں کھلاڑی مل کر کام کریں گے تو ٹیم کی بہتری ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔