دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز 3 اکتوبر سے بنگلہ دیش میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون میں شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔
ویمنز ورلڈ کپ کے میچز دو سٹیڈیم ڈھاکہ اور سلہٹ میں ہوں گے، ایونٹ میں ٹوٹل 23 میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہو گی، پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی، پاکستان ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 اکتوبر کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔