ڈبلن: (دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور میں کوہلی کے برابر آگئے، پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی سکور کی ، انہوں نے 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس سکور بنایا۔
بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس سکور کیے ہیں، کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم 3 مرتبہ اپنی نصف سنچری کو تین ہندسوں کے سکور میں تبدیل کرچکے ہیں۔