برمنگھم: (دنیا نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دیدی، انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جوز بٹلرر نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 51 بالز پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے، ول جیکس 37 اور جونی بیرسٹو 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،، فخر زمان نے 45 اور بابر اعظم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے 23 اور عماد وسیم نے 22 رنز بنائے، انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔
سکواڈ
انگلینڈ: جوز بٹلر (کپتان وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لِیونگسٹن، کرس جورڈن، جوفرا آرچر، عادل راشد، ریس ٹوپلی
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر