لاہور: (ویب ڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا جبکہ آل راؤنڈر مبصر خان کو دھانی کی جگہ وائٹ بال سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب فاسٹ باؤلر خرم شہزاد 2 ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہو گا۔
پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا،پاکستان شاہینز ڈارون میں 2 ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں حصہ بھی لے گی۔