دورہ پاکستان: بنگلادیش کے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

Published On 11 August,2024 08:56 pm

ڈھاکا: (دنیا نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت نجم الحسن شانتو کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمر داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شرف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد، سید خالد احمد شامل ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم راولپنڈی اور کراچی میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کے لیے کل پیر 12 اگست کو پاکستان روانہ ہوگی، بنگلا دیشی کھلاڑی 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے اور پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔