آسڑیلیا کے ٹم نیلسن پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

Published On 08 August,2024 11:33 am

لاہور: (دنیا نیوز) آسڑیلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ میں منسلک رہے ہیں، جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ سٹاف میں شامل کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں، ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم منجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا۔