آئی سی سی رینکنگ: ون ڈے انٹرنیشنل میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

Published On 07 August,2024 05:48 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

پاکستان کے بابراعظم آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبرپر موجود ہیں اور بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبرپر ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبرپرآگئے جب کہ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبرپرچلےگئے، رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبرپرچلےگئے۔

اس کے علاوہ ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکیشو مہاراج پہلےنمبرپر موجود ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو 5 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپر آگئے جب کہ پاکستان کےشاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبرپرچلےگئے۔