لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔
قومی بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی اور ٹی 20 میں تنزلی ہوئی ہے۔
انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، انہوں نے پہلی پوزیشن نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے چھینی ہے جو ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، بھارتی کپتان روہت شرما ایک ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی 20 رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن
ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
سوریا کمار یادیو کی دوسری، فل سالٹ تیسری، یشسوی جیسوال کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ محمد رضوان کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس سٹوئنس پہلے نمبر پر آگئے ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
سری لنکا کے ونندو ہسارانگا 2 درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔