پی سی بی کی بنگلادیشی بورڈ کو ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش

Published On 06 August,2024 12:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کے لیے کی گئی ہے، ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلادیش ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلادیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا تھا اور بنگلادیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔