بنگلادیش کیخلاف سیریز: قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

Published On 05 August,2024 09:08 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے جبکہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا، کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی نہیں ہوسکا ، سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے اور عالمی معیار کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس ڈیکلیئر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ سکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔