پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل بارے خبروں کی سختی سے تردید

پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل بارے خبروں کی سختی سے تردید

پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے نہ کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسپلن کی خلاف ورزی،پی سی بی رضوان، شاہین اور بابر کیخلاف ایکشن لینے کیلئے تیار

بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل اور رپورٹ بنانے کا ٹاسک دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں خبر من گھڑت ہے۔