لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کر لی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے، ڈسپلنری کمیٹی تینوں کھلاڑیوں کی گروپنگ سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔
بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کو تینوں کھلاڑیوں کی گروپنگ سے متعلق رپورٹس موصول ہوئیں، تینوں کھلاڑیوں کے آپس میں تعلقات خراب ہونے کے حوالے سے بھی رپورٹ موصول ہوئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد تینوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔