لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے پی سی بی سلیکٹرز پیر یا منگل کوقومی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ایڈوائزر کرکٹ افیئرز وقاریونس کی قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ سے مشاورت جاری ہے،کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد ہریرہ کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، صائم ایوب، نعمان علی کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل نظر آرہا ہے جبکہ امام الحق کے نام پر بحث ہوگی۔
دوسری جانب سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان کو شامل کرنے کا امکان بھی ہے، عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے بنگلہ دیش ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی اورپاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21 اگست سے ہوگا۔
واضح رہے ٹیسٹ سکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔