کراچی: (دنیا نیوز) سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ بطور ایڈوائزر کرکٹ افیئرز پی سی بی چیئرمین تعیناتی ایک اچھا سائن ہے۔
سابق کپتان یونس خان نے گرین لیاری تقریب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقار یونس کی قیادت میں کھیل چکا ہوں، وقار یونس کے پاس موقع ہے کہ وہ مسائل حل کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ میں اب بدلاو دیکھا جاسکتا ہے، میرے کیریئر میں سات سے آٹھ چیئرمین تبدیل ہوئے، کوا جب ہنس کی چال چلتا ہے تو سب کچھ بھول جاتا ہے۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کی کارکردگی ٹاپ پر ہوا کرتی تھی، ہمیں اپنے انفراسٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ایسے لوگوں کو پی سی بی میں لانا چاہیئے جو ڈیلیور کرسکیں۔