آج سے ملک بھر میں خواتین کے کرکٹ ٹرائلز کا آغاز

Published On 05 August,2024 09:20 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے آج سے ملک بھر میں خواتین کے کرکٹ ٹرائلز کا آغاز ہوگیا۔

پی سی بی وادی سوست میں پہلی مرتبہ خواتین کے کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کررہا ہے، اس کا مقصد دور دراز علاقوں میں باصلاحیت خواتین کرکٹرز کی تلاش ہے۔

مجموعی طور پر 14 شہروں میں ٹرائلز 2 مرحلوں میں ہوں گے جن میں گلگت ، ہنزہ اور سوات میں 5 سے 7 اگست جبکہ دوسرا مرحلہ 21 اگست سے شروع ہو کر 3 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

ٹرائلز کی کسی بھی تاریخ پر بارش ہونے کی صورت میں متعلقہ شہر کے ٹرائلز 4 سے 5 ستمبر کے درمیان ہوں گے۔

سابق کرکٹرز اور خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران اسد شفیق اور بتول فاطمہ ملک بھر میں ٹرائلز منعقد کریں گے، اس میں دو کیٹگریز انڈر 19 اور ایمرجنگ ہیں، یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی انڈر 19 ٹرائلز کے لیے اہل ہوں گی۔