پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کی تصدیق کردی

Published On 05 August,2024 09:11 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری کی تصدیق کر دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس پریس کانفرنس کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے جاری کی گئی ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کروایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے عہدے پر تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا، اشتہار میں درخواست جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔