ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز: میلبرن سٹارز کی شاہینز کو 47 رنزسے مات

Published On 11 August,2024 02:50 pm

اوول :(دنیا نیوز) ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں میلبرن سٹارز نے پاکستان شاہینز کو 47 رنز سے ہرادیا۔

میلبرن سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 175 رنز بنائے، لیئم بلیک فرڈ نصف سنچری سکور کرکے نمایاں بیٹر رہے، جبکہ پاکستانی شاہینز جہانداد خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز 20 اوورز میں9 وکٹوں پر128 رنز بناسکے، طیب طاہر 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، میلبرن سٹارز کی جانب سے رائلے مارک نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے پاکستان شاہینز اپنا تیسرا میچ منگل کو میلبرن رینیگیڈز کے خلاف کھیلیں گے۔