مانچسٹر: (ویب ڈیسک) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس انجری کا شکار ہو گئے۔
دی ہنڈریڈ لیگ میں رن لینے کے دوران بین سٹوکس انجرڈ ہوئے، سٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین سٹوکس کو چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔
بین سٹوکس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں اب کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔