راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر محمد رضوان ٹیسٹ میں 150 رنز بنانے والے پاکستان ٹیم کے پانچویں وکٹ کیپر بلے باز بن گئے۔
راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 171 رنز بنائے، اس سے قبل محمد رضوان نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 115 رنز بنا رکھے تھے۔
یاد رہے کہ سال 2009 میں سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے آخری مرتبہ سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 158 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔