چیمپئنز ون ڈے کپ: لائنز کا مارخورز کو جیت کیلئے 368 رنز کا ہدف

Published On 20 September,2024 07:49 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے آٹھویں میچ میں لائنز نے مارخورز کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دے دیا۔

لائنز کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، لائنز کی جانب سے عرفان خان 100 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

خوشدل شاہ نے 73 اور عبداللہ شفیق نے 52 رنز بنائے، امام الحق نے 51 اور محمد طہٰ نے 31 رنز بنائے، مارخورز کی جانب سے زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔