چیمپئن ون ڈے کپ: ڈولفنز نے لائیز کو جیت کیلئے 326رنز کا ہدف دیدیا

Published On 22 September,2024 07:56 pm

فیصل آباد :(ویب ڈیسک) چیمپئن ون ڈے کپ کے میچ میں ڈولفنز نے لائیز کو جیتنے کیلئے 326رنز کا پہاڑ جتنا ہدف دے دیا۔

ڈولفنز اور لائنز کی ٹیموں کے درمیان ہونےوالے میچ میں ڈولفر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ڈولفنزکی جانب سے بیٹر صاحبزاہ فرحان 9رنز ، محمد ہریرہ47، محمد اخلاق52،سعود شکیل23، آصف علی 7،قاسم اکرم 31، فہیم اشرف 30، عباس آفریدی 10، میر حمزہ5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب ڈولفنز کی جانب سے عمر امین 75رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹر رہے جبکہ سفیان مقیم نے 10رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

لائیز کی جانب سے عامر جمال نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔