چیمپئنز ون ڈے کپ فائنل: مارخورز کی پینتھرز کیخلاف بیٹنگ

Published On 29 September,2024 03:16 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں مار خورز کی ٹاس جیت کر پینتھرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں مارخورز کی قیادت افتخار احمد کررہے جبکہ پینتھرز کی کمان شاداب خان کے ہاتھوں میں ہے۔

پینتھرز الیون:

شاداب خان (کپتان)، عثمان خان، عبدالبنگلزئی، عمر صدیق، حیدر علی، رضوان محمود، عماد بٹ، عرفات منہاس، محمد حسنین، علی رضا، ساجد خان

مارخورز الیون:

افتخار احمد (کپتان)، زین عباس، فخر زمان، کامران غلام، بسم اللہ خان، محمد عمران، عبدالصمد، حسیب اللہ خان، زاہد محمود، عاکف جاوید، شاہنواز دھانی