بھارت نے بنگلا دیش کو 86 رنز سے شکست دیکر ٹی 20 سیریز جیت لی

Published On 10 October,2024 01:35 am

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش کو 86 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا گیا، بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کافی مہنگا ثابت ہوا۔

بھارت کے رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، رنکو سنگھ نے 29 گیندوں پر 53 رنز جبکہ نتیش ریڈی نے 34 گیندوں پر 74 رنز بنائے، آخر میں ہاردک پانڈیا نے بھی شاندار بلے بازی کی اور 19 گیندوں میں 32 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے راشد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے 222 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بنا سکی، بنگلا دیش کی جانب سے محمود اللہ نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، پرویز حسین 16، لٹن داس اور کپتان شانتو 11، 11 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور نتیش ریڈی نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 12 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔