کوچ کا ٹیم سلیکشن میں کردار ضروری ہے، سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر

Published On 29 October,2024 01:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر، گیری کرسٹن کے استعفے پر بول پڑے۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کوچ کا ٹیم سلیکشن میں کردار ضروری ہے، کوچ ہر روز کھلاڑیوں کو دیکھتا ہے، کوچ کو کھلاڑیوں کو واضح رول اور فیڈ بیک دینا چاہئے۔

مکی آرتھر نے کوچ کے ٹیم سلیکشن میں مؤثر کردار پر زور دیا۔