ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب

Published On 28 October,2024 10:31 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) رکن بلو چستان اسمبلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

این پی ذرائع کے مطابق رجب علی رند کو نائب صدر نیشنل پارٹی نامزد کرلیا گیا، نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کا انتخابات مرکزی کونسل سیشن کے دوران عمل میں لایا گیا۔

دوسری جانب مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے انتخاب کیلئے کل نیشنل پارٹی کے انٹرپارٹی انتخابات ہوں گے۔