اوباڑو:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑہ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔
موذی بیماری سے ایک اور بچی جان کی بازی ہار گئی ہے ، گاؤں حبیب ملک میں گزشتہ تین روز کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد دو ہوگئی۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مرنے والوں بچوں میں ایک سالہ یوسف اور دو سالہ سیما ملک شامل ہیں، خسرہ کے باعث بیمار بچوں کے ورثاء میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور علاقے میں خوف وہراس کی پایا جارہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکڑوں بچے وبا میں مبتلا ہیں ، محکمہ صحت کی ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں ہیں، جبکہ محکمہ ہیلتھ کے حکام کا کہنا تھا کہ خسرہ وبا کی روک تھام کے لیے اقدمات کئے جا رہے ہیں۔