بلاول بھٹو نے دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، آج شاندار استقبال کرینگے: وزیراعلیٰ سندھ

Published On 20 June,2025 02:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہتر طریقے سے پاکستان کا مؤقف پیش کیا، بلاول بھٹو آج کراچی پہنچیں گے، ان کا شاندار استقبال کریں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ پر تنقید کرنا سب کا حق ہے، اپوزیشن کی تنقید سے مسائل کا پتۃ چلتا ہے، اپوزیشن کی تنقید پر کبھی برا نہیں منایا، بدتمیزی اور اخلاق سے گری بات نہیں کرنی چاہئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے درگاہ عبداللہ شاہ غازی پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور دعا کی، عرس کے موقع پر زائرین کیلئے فراہم کی گئی سہولیات کو سراہا۔